گوادر برائے فروخت نہیں،محمد اسلم بھوتانی

گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ گوادر میں سعودی سرمایا کاری سے وہاں سے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے گوادر سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اخبارات کے زریعے پتہ چلا ہے کہ گوادر میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کوئی آئل ریفائنری بن رہی اور ایک بار پھر کہا جارہا ہے کہ گوادر کی تقدیر بدلے گی،اس سے قبل چین کے 62 بلین ڈالر سے ہماری تقدیر نہیں بدلی اور آج بھی گوادر کی عوام کو پانی بجلی اور روزگار میسر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل گودار سنگاپور کے حوالے کیا گیا پھر چین اور اب سعودی عرب کی باتیں ہو رہی ہیں اور گوادر کی عوام کو فٹبال کی طرح کبھی یہاں تو کبھی وہاں دھکیلا جارہا ہے۔

محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ جب گوادر میں 62 بلین ڈالر کی سرمایا کاری کی جارہی تھی تب بھی گوادر کے عوامی نمائندگان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ایک مرتبہ پھر ایسا کیا جارہا ہے،افسوس کی بات ہے کہ مجھےبحثیت ایم این اے گوادر اس معاہدے کا اخبارت کے زریعے پتہ چلا اسی طرح رکن صوبائی اسمبلی گوادر حمل کلمتی اور گوادر سے سینیٹر کہدہ بابر بھی اس معاہدے سے لاعلم ہیں کہ گوادر میں کیا ہورہا ہے۔

رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ گوادر برائے فروخت نہیں اور نہ اسے بیچنے دیں گے اگر ہمیں اور گوادر کی عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تو وہاں سرمایا کاری نہیں کرنے دی جائے گی،اور سعودی شہزادے کی آمد پر گوادر میں احتجاجی جلسہ کریں گے اس کے علاوہ بی این پی مینگل کے دوستو کے ساتھ مل کر سعودی سفیر سے ملاقات کی جائے گی اور انھیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا جائے گا۔

aslam bhootani

Tabool ads will show in this div