معروف گلوکار"ایکون" کا پاکستانیوں کیلئے پیغام
معروف امریکی گلوکار ایکون نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے لیے خاص پیغام دیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ایکون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیئے بڑھ چڑھ کر فنڈز دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈيم کي تعمير کيلئے سب کو فنڈ دينا چاہیئے، ميں بھي ڈيم فنڈ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ پاکستان ميں پاني کم ہو رہا ہے، جس کےلئے ہمیں کام کرنا ہوگا۔
Thanks @Akon for the amazing message for PM Pakistan @ImranKhanPTI
International celebrities touring Pakistan isn’t a far-fetched notion anymore. PTI SMT warmly welcomes renowned singer Akon to the Land of Hospitality, the Land of Pakistan. pic.twitter.com/GpxVmBqAJX — Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) January 12, 2019
واضح رہے کہ 45 سالہ امریکی آر اینڈ بی آرٹسٹ رواں سال 26 سے 29 اپریل کے دوران لاہور اور کراچی میں کانسٹرٹ بھی کریں گے۔

ایکون اپریل میں ہونے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ ورلڈ سوکر اسٹارز میں عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کاکا اور فیگو کے ہمراہ بھی پرفارمنس دیں گے۔
ایکون کے ویڈیو پیغام پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ انسٹا پر بنے وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایسی تمام مشہور شخصیات کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ہمارے دروازے ہمیشہ مہمانوں کیلئے کھلے رہیں گے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ شخصیات پاکستان آئیں۔