تازہ ترین

کوہستان،لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 8 مزدور جاں بحق

File Photo File Photo

اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم کھوشی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈي پي او کوہستان راجہ صبور کا کہنا ہے کہ جاں بحق تمام مزدوروں کا تعلق کوہستان کے علاقے سے ہے۔ افسوس ناک واقعہ اپرکوہستان میں شاہراہ قراقرم زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا، جہاں لینڈ سلائڈنگ کے دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑی پر تودہ  آ گرا، جس میں مزدور سوار تھے۔

حادثے ميں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ملبے تلے دب کر جاں بحق آٹھ مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام جاں بحق مزدور داسو ڈیم پر کام کے بعد گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے۔ تمام افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کرديا گيا۔  لینڈ سلائیڈنگ اور امدادی کاموں کے باعث شاہراہ قراقرم کو بند کردیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن چار گھنٹے جاري رہا، جس میں ریسکیو ٹيم، پولیس اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کيا جائے گا۔ مزدوروں کا تعلق چيني کمپني سے تھا، جو داسو ڈيم پر کام کرنے کے بعد کيمپ جا رہے تھے۔

LAND SLIDING

Dasu dam

Labours Killed

Tabool ads will show in this div