وزیر داخلہ بلوچستان کی منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

 

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو  کا کہنا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، کسی کو انہیں منشیات کی دلدل میں نہیں دھکیلنے دیں گے۔

وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے صدر پولیس اسٹیشن کوئٹہ کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے پولیس حکام کو کلی اسماعیل اور ملحقہ علاقوں میں منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، کسی کو انہیں منشیات کی دلدل میں نہیں دھکیلنے دینگے، منشیات فروشوں کیخلاف سخت اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ منشیات کیخلاف جہاد میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

home minister Balochistan

Tabool ads will show in this div