حقیقی خوشی نواز شریف کے گھر آنے پر ہوگی، مریم نواز

مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کو حقيقی سکھ اور خوشی تب ہوگی جب نواز شريف گھر واپس آئيں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے فيصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، حقيقت يہ ہے کہ ايک لمحے کیلئے بھی ميں اپنے لئے فکر مند نہيں تھی، مجھے اللہ کی ذات اور ان کی رحمت پر یقین ہے۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ حقيقی سکھ اور خوشی تب ہوگی جب نواز شريف گھر واپس آئيں گے، ان حالات ميں سپورٹ اور دعائيں کرنے والوں کی مشکور ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی، تینوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی سزائیں معطل کردی تھیں۔

AVENFIELD

Alazizia

Tabool ads will show in this div