اسلام آباد: برما ٹاؤن کا ٹوٹا ہوا پل 10 سال سے حکومتی توجہ کا منتظر

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Burma-Pull-Issue-Isb-Pkg-14-01.mp4"][/video]

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے برما ٹاون کا پل ٹوٹے ایک دہائی گزرگئی لیکن حکومت کی جانب سے پل کی دوبارہ تعمیر کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد میں کھنہ پل سے ترلائی کی جانب جانے والی سڑک پارک روڈ پر برما ٹاؤن کے قریب واقع پل کا ایک ٹریک ٹوٹے 10 سال سے زائد گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک انتظامیہ نے ٹوٹے پر نظر نہیں ڈالی۔

مصروف ترین پارک روڈ پر پل کا ایک ٹریک ٹوٹنے کے باعث برما ٹاؤن پہنچ کر سارا ٹریفک دوسرے ٹریک پر منتقل ہوجاتا ہے جس کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے مری، کہوٹہ اور مظفرآباد جانے والی گاڑیاں بھی یہاں سے گزرتی ہیں جبکہ دیگر اہم مقامات بھی اسی روڈ پر واقع ہیں۔

دس برس سے زائد تک اسی صورتحال کا سامنا کرنے والے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔

Tabool ads will show in this div