ایون فیلڈ ریفرنس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ، شہباز شریف کا اظہار مسرت

شہباز شریف کا ایون فیلڈ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار مسرت، کہتے ہیں العزیزیہ ریفرنس میں بھی عدالت سے انصاف کی اپیل ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر مشاورت کا بھی عندیہ دے دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو ميڈيا نمائندوں نے گھیر لیا، گفتگو ميں انہوں نے ايون فيلڈ ريفرنس ميں سپريم کورٹ کے فيصلے پر خوشی کا اظہار کيا، بولے کہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد ہائيکورٹ العزیزیہ ریفرنس ميں اپیل سنے گا، عدالت سے انصاف کی امید ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔

شہباز شريف نے فوجی عدالتوں ميں توسيع کے معاملے پر مشاورت کا اشارہ ديديا، کہتے ہيں حکومت نے رابطہ کیا تو سوچ بچار کریں گے، فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ نوازحکومت نے کیا تھا۔

مزید جانیے : ایون فیلڈ کیس،سپریم کورٹ نے سزا معطلی سے متعلق نیب اپیل خارج کردی

انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتیں بننے سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہوا، آپريشن ضرب عضب اور آپريشن ردالفساد کی وجہ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم اور صفدر کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کی تھی، جس پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے سزا معطلی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

AVENFIELD

Alazizia

Tabool ads will show in this div