بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر بی اے پی کے منظور کاکڑ کامیاب 

بی اے پی کے منظور کاکڑ کو 38 جب کہ ان کے مد مقابل بی این پی کے غلام نبی مری کو  23 ووٹ ملے پشتونخوامیپ کے امیدوار محمد حنیف کو ایک ووٹ ملا ۔

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر آج ہونے والے انتخاب میں پولنگ پولنگ بلا تعطل شام 4 بجے تک جاری رہی جس میں بلوچستان اسمبلی کے 65 کے ایوان میں 63 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کئے سابق وزیراعلی بلوچستان و رکن اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جب کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ 38ووٹ لے کرکامیاب قرار پائےجب کہ ان کے مد مقابل بی این پی مینگل کے غلام نبی مری کو  23 ووٹ ملے۔

واضع رہے کہ سینٹ کی یہ سیٹ پشتونخوا میپ کے سینیٹراعظم موسیٰ خیل کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

senate election

BAP

Manzoor kakrh

Tabool ads will show in this div