کراچی میں سرد ہواؤں کا راج برقرار

 

کراچي ميں يخ بستہ ہواؤں سے سردي کي شدت ميں مزيد اضافہ ہوگياہے قلفي جمادينے والی سردہوائیں چلیں تو کسی نے انجوائے کیا توموٹرسائیکل سوار شہری مشکلات کا شکار ہوئے۔

کراچی میں ان دنوں سرد ہواؤں کا راج ہے جب کہ سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،موسم کی اس ادا سے لطف اندوز ہونے کے لیے کچھ شہری اہل خانہ کے ساتھ پارک میں ٹھنڈے موسم سےلطف اندوز ہوتےرہے تو وہیں اچانک ٹھنڈی ہواؤں سے موٹرسائیکل سوار ٹھٹھر کررہ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگري سينٹي گريڈ تک ريکارڈ کيا گيا جبکہ ٹھنڈي ہوائيں 24کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

 

cold wind

Tabool ads will show in this div