وزیراعظم آج ساہیوال میں توانائی پروجیکٹس کا افتتاح کرینگے

اسٹاف رپورٹ


ساہیوال : وزیراعظم آج ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے دو پاور پلانٹس منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جبکہ کل گوجرانوالہ میں نندی پور پاور پرجیکٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف قادر آباد کے مقام پر چین کے اشتراک سے کوئلے سے چلنے والے چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے دو پاور پلانٹس کا افتتاح کریں گے۔ پلانٹس کی تعمیر کا کام نومبر دو ہزار سولہ تک مکمل ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم کل گوجرانوالہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کا افتتاح   کریں گے، جس کے بعد مزید سو میگاواٹ بجلی قومی پیداوار میں شامل ہو جائے گی۔ منصوبہ سات ماہ میں مکمل ہوگا۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سماء

eid

rare

biden

reject

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div