کراچی: حساس ادارے کا افسر فائرنگ میں زخمی
اسٹاف رپورٹ
کراچی: گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں فائرنگ کے واقعات میں حساس ادارے کے افسر اور پی ٹی سی ایل کے سابق ڈائریکٹر زخمی ہوگئے ۔
گلشن اقبال میں سوک سینٹر کے قریب کار میں سوار حساس ادارے کے افسر کیپٹن احتشام حیدر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتشام حیدر جوس پی رہے تھے کہ اسی دوران مسلح ڈاکو آئے اور لوٹ مارکے دوران انہیں مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کردیا۔
کیپٹن احتشام کو نجی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ادھر گلستان جوہر بلاک پندرہ میں ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر پی ٹی سی ایل کے سابق ڈائریکٹر وسیع حیدر کو زخمی کردیا ۔ سماء