پانچ مزید افراد لاہور میں ڈینگی کا شکار ہو گئے

اسٹاف رپورٹر


لاہور: پنجاب حکومت کے تمام تراقدامات بھی، ڈینگی مچھرکو ڈنک مارنے سے  نہ روک سکے ۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں اورجاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ لاہورمیں ڈینگی بخارسے مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد اب تک ایک سو  چھ ہوگئی ہے۔


محمکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزارپانچ سوچوراسی ہے جبکہ لاہورمیں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد   نوہزارچارسونوے تک پہنچ گئی ہے۔۔۔ تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کا رش ہے اور خون ٹیسٹ کرانے والوں کوگھنٹوں لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔


ڈاکٹرز کو ڈینگی وائرس سے  خوف زدہ ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے والوں کی وجہ سے ڈینگی مریضوں کے  طبی معائنے میں  مشکلات کا سامنا ہے۔


 پنجاب حکومت اور طبی ماہرین ڈینگی وائرس کوطبی مسئلے سے زیادہ سماجی مسئلہ قرار دیتے ہیں ان کا کہنا ہے عوام کے تعاون کے بغیر اس پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔ سماء

میں

لاہور

کا

MQM

Charlie Hebdo

گئے

MH370

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div