انسان اور کتاب کی دوستی میں دراڑیں پڑنے لگیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Kitab20Dosti20Isb20Pkg2013-011.mp4"][/video]

دوست دوست نہ رہا، انسان اور کتاب کی دوستی میں دراڑیں پڑنے لگیں۔علم کا خزانہ اپنے سینوں میں چھپائے کتابیں اب اپنے مصروف قارئین کا انتظار کرتی دکھائی دیتی ہیں مگر قاری کی ترجیحات ہی کچھ اور ہیں۔

سرراہ حسرت سے دوستوں کی راہ تکتی کتابوں کو جانے کس کی نظر لگ گئی ہے۔ یہ نہیں کہ شہری کتابوں کی اہمیت سے واقف ہیں، بس سستی کا گھن کتاب اور قاری کے رشتے کو کمزور کررہا ہے۔

کتاب سے دوری کی بڑی وجہ ہماری ترجیحات ہیں۔ بک اسٹالز پر ویرانی اور کپڑوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش تو یہی ثابت کرتا ہے۔

کتاب اور انسان میں بڑھتی دوریاں فرد اور معاشرے کے لیے کوئی نیک شگون نہیں۔

Tabool ads will show in this div