چیف جسٹس نے مبینہ ذہنی مریض کی پھانسی معطل کردی

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مبینہ ذہنی مریض خضر حیات کی پھانسی تاحکم ثانی معطل کردی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سزائے موت کے منتظر ذہنی مریض خضر حیات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آج خبر پڑھی ہے کہ کسی خضر حیات نامی شخص کو پھانسی دے رہے ہیں، خضر حیات جیل میں قید ہے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ خضر حیات کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے، جس پر چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی کہ فوری طور پر معلوم کروائیں کہ وہ شخص ذہنی مریض ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے خضر حیات کے اہل خانہ کی جانب سے کی جانے والی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اس پر سماعت پیر کے لیے مقرر کردی اور خضر حیات کی پھانسی تاحکم ثانی معطل کردی۔

یاد رہے کہ خضر حیات کے اہل خانہ کی جانب سے کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ذہنی مرض میں مبتلا شخص کو پھانسی دی جا رہی ہے عدالت اس کا نوٹس لے۔

SC

CJP

CHIEF JUSTICE

policeman

Mentally Ill

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div