وزیراعظم کی طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام فریقین کو اعتماد میں لینے کی ہدایت

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کراچی آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھنے اور طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام فریقین کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔


وزيراعظم نوازشريف نے وزير داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ميں ہدایت کی ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام فریق آن بورڈ ہونے چاہئیں، کراچی آپریشن کی رفتار میں کمی نہیں کی جائے گی۔


اسلام آباد ميں ہونے والی ملاقات ميں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو طالبان سے مذاکرات، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور ملک کی مجموعی داخلی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔


وزیر داخلہ نے بتایا کہ طالبان سے بامقصد مذاکرات کیلئے تمام چینل استعمال کئے جارہے ہیں، کراچی آپریشن کے بھی مثبت نتائج آرہے ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کھلے دل سے طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تمام فریقین کو اعتماد میں ليکر مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔


کراچی آپريشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی اطمینان بخش ہے  اور اسے ہر قیمت پر جاری رہنا چاہئے۔ سماء

میں

کی

کو

سے

eid

vaccines

expert

لینے

honours

Tabool ads will show in this div