لاہور اور ملتان کی اسپیڈو بسوں میں کارڈ سسٹم ختم، نقد ادائیگی کا آغاز

پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان ميں سپيڈو بس پر سفر کیلئے کارڈ کی شرط ختم کردی، شہری اب بيس روپے کرايہ ادا کرکے کسی بھی حصے ميں جا سکيں گے۔
کارڈ بنوانے کا جھنجھٹ، نہ بيلنس ختم ہونے کی فکر، لاہور اور ملتان کی لال بسوں میں سفر کو حکومت نے آسان بنادیا۔
اسپيڈو بسوں پر کارڈ سسٹم تو برقرا رہے گا ليکن جن کے پاس کارڈ نہيں، وہ بھی 20 روپے کرايہ ديکر سفر کرسکيں گے۔
ابتدائی طور پر لاہور اور ملتان ميں کرائے کی نقد ادائيگی کی سہولت دی گئی ہے، سرکاری خزانے سے سبسڈی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کرايہ بڑھانے پر بھی غور کيا جارہا ہے۔
جنرل منیجر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ کرائے میں کمی سے متعلق ہم نے سروے کرايا جس میں مسافر 10 روپے اضافے پر متفق ہيں۔
لاہور شہر ميں 14 روٹس پر اسپيڈو بسيں چلائی جارہی ہیں، کارڈ کی شرط ختم کرکے نئی حکومت نے شہريوں کا مطالبہ تو مان ليا مگر کارڈ رکھنے والوں کو اب بھی 5 روپے کی رعايت حاصل ہے۔