موبائل فون صارفین ٹیکسوں کی بھرمار سے پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ميں موبائل فون صارفین ٹیکسوں کی بھرمار سے پریشان ہیں اور باہمی رابطے مضبوط بنانے کیلئے ٹیکسز ميں کمی کا مطالبہ کررہے ہيں۔

گرم و سرد حالات میں موبائل فون عیاشی نہیں ضرورت بن چکی ہے، لیکن موبائل فون صارفین ٹیکسوں کی بھرمار سے سخت بیزار ہیں، 100 روپے کا کارڈ چارج کرو اور 26 روپے 60 پیسے ٹیکس دے دو، یہ بھلا کہاں کا انصاف ہے۔

ملک بھر میں لگ بھگ 14 کروڑ موبائل فون صارفین میں سے اکثر غیرمعمولی ٹیکسوں سے نالاں ہیں، صارفین ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے بجٹ میں نئے موبائل فون سیٹ پر آئی ایم ای آئی نمبر کی رجسٹریشن کیلئے 250 روپے فکسڈ ٹیکس عائد کردیا ہے، جس سے مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی خدمات پر ٹیکسوں کی بھرمار نے مہنگائی کے ماروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ سماء

row

republicans

Tabool ads will show in this div