امریکاکاافغان مہاجرین کیلئے89لاکھ ڈالرکے منصوبےکااعلان

اسٹاف رپورٹ


واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی کفالت کیلئے 89 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری اعلامیئے کے مطابق امداد کا اعلان اسلام ٴآباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پناہ گزینوں اور مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ اس حوالے سے امریکی سفارت خانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رقم اقوام متحدہ کے ادارہ مہاجرین اور حکومت پاکستان کے مشترکہ پروگرام کو ملے گی، اس موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب  سے مہاجرین کی میزبانی قابل قدر اور فیاضی کی مظہر ہے،،افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان کی کوششوں پر شکر گزار ہیں،،افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے عالمی اداروں کو اس سال 8 کروڑ ڈالر دیے ہیں۔ سماء

کی

fulham

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div