احمد رضا قصوری صحافیوں پر برس پڑے، سیکریٹری داخلہ کو منشی قرار دیدیا

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : غداری کیس کی سماعت کے بعد صحافی کے سوال پر احمد رضا قصوری غصے سے لال پیلے ہوگئے، کھری کھری سنائیں، سیکریٹری داخلہ کو بھی منشی قرار دے دیا۔


خصوصی عدالت میں غداری کیس کی سماعت کے بعد صحافی کے سوال پر احمد رضا قصوری آگ بگولہ ہوگئے، کھڑے کھڑے کھری کھری سنادیں، جی نہ بھرا تو تھوڑی سی تڑی بھی لگادی۔


پرویز مشرف کے وکیل صرف صحافیوں پر نہیں حکومت پر بھی گرجے، سیکریٹری داخلہ کو منشی قرار دے دیا۔


احمد رضا قصوری نے خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ آنے تک غداری کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی بھی درخواست کی۔


ان کا کہنا تھا اگر درخواست منظور ہوگئی تو عدالتی فیصلے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ سماء

پر

کو

داخلہ

trott

صحافیوں

dance

Tabool ads will show in this div