رمضان میں بھی منافع خوروں کی من مانیاں جاری، عوام پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کے بازاروں میں منافع خوروں کی من مانیاں جاری ہیں، آسمان کو چھوتی قیمتوں نے شہریوں کو حال سے بے حال کردیا۔

ماہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ یا  گرانفروشوں کیلئے سونے کی چڑیا، مہنگائی پر کنٹرول کیلئے سرکاری ٹیموں کے چھاپے، پھر بھی سستی اشیائے خور و نوش عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔

افطار کیلئے چاٹ بنانی ہو یا پکوڑے، یا سحری کیلئے بنانا ہو سالن، منافع خوروں نے سب کچھ مشکل بنادیا۔

شہری کہتے ہیں دو چار مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں سے کچھ نہیں ہونے والا، بھتہ کی طرح بڑھتی منافع خوری کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔ سماء

ODIs

powers

kerry

row

Tabool ads will show in this div