حویلیاں طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے

PAKISTAN-AVIATION-ACCIDENT
PAKISTAN-AVIATION-ACCIDENT

حویلیاں طیارے حادثہ کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے، جس میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے طیارے میں اہم تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی کردی۔

حویلیاں طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئیں جس میں پی آئی اے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ غفلت کا مرتکب قرار جبکہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈنےاہم خرابیوں کی نشاندہی کردی۔

رپورٹ کے مطابق انجن کے10ہزارگھنٹےمکمل ہوچکےتھے، قواعد کے برخلاف انجن تبدیل نہیں کئے گئے تھے، طیارے کی مرمت بھی نہیں کی گئی تھی حادثے میں جنید جمشید سمیت47 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

اس موقع پر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھي مکمل تحقيقات پر زور ديا تھا، نيا پاکستان بن چکا ہے،خاميوں کو دور کيا جانا چاہيے۔

 

investigation report

hawelia accident

Tabool ads will show in this div