صرف 2 ایکڑ زمین کیلئے داماد کے ہاتھوں 70 سالہ سسر کا قتل

سکھر ميں دو ہفتے قبل 70 سالہ بزرگ کے قتل کا ڈراپ سین ہوگيا، مقتول کا داماد ہی قاتل نکلا۔ پولیس کے مطابق نواز منگریو نے 2 ایکڑ زمین ہتھیانے کیلئے گھناؤنا جرم کیا۔

سکھر ميں 70 سالہ بزرگ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، صرف 2 ایکڑ زمین کیلئے داماد نے اپنے سسر کو قتل کیا۔

صالح پٹ تھانے ميں 27 دسمبر کو ملزم نواز منگريو نے خود اپنے سسر کے قتل کا مقدمہ درج کرايا تھا، تفتیش ہوئی تو جرم بے نقاب ہوگيا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے دوران تفتیش اقبال جرم کرلیا۔

نواز منگریو نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہی قتل کرکے شور مچایا، گھر والوں نے میری بات پر یقین کرلیا، غلط کام کیا اب میرا ضمیر مجھے سونے نہیں دیتا۔

پولیس نے ملزم نواز کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

SUKKUR

son in law

father in law

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div