اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، میڈ کاؤ ممالک سے مویشی درآمد کرنیکی اجازت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مویشیوں اور سی این جی کٹس کی درآمد پر پابندی ختم کردی، اجلاس میں رمضان المبارک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سی این جی کٹس کی درآمد اور میڈ کاؤ ممالک سے مویشیوں کی درآمد کی اجازت بھی مل گئی۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی سمری پر میڈ کاؤ بیماری والے ممالک سے جانوروں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی، میڈ کاؤ ممالک میں امریکا، بیلجیئم، ہالینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ امریکا نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مویشیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

ملک میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے دباؤ پر کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر سی این جی کٹس کی درآمد کی منظوری دیدی، گزشتہ دور حکومت میں گیس بحران اور سی این جی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے درآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وزیر خزانہ نے رمضان المبارک اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبائی حکومتوں کو قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے۔ سماء

appeal

hand

murali

expenses

Tabool ads will show in this div