ملک کے بالائی علاقے برف کی چادر سے ڈھک گئے

سوات کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوا تو وادی کالام اور مالم جبہ نے سفید چادراوڑھ لی اور بچوں نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا۔

برفباری کا نیا اسپیل،برف سے ڈھکے پہاڑ، یخ بستہ ہوائیں،سوات کےبالائي علاقوں ميں آسمان سےگرتےسفيدموتي وادی کالام،مالم جبہ اور میاندم ویلی نے سفید چادر اوڑھ لی ،بچوں نے بھی گھروں سے نکل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔

مکانات کی چھتیں برف سےڈھک گئیں تو چھوٹے بڑے لکڑی سے بنے آلات اٹھاکربرف ہٹانےکيلئے باہر نکل آئے۔

برفباري کے بعد سڑکيں برف ميں چھپ گئيں جب کہ خون جمادینے والی سردی میں  گاڑیاں بھي بند ہوگئيں۔

SNOW FALL

Tabool ads will show in this div