جدید دور میں بھی’’ فوکسی‘‘ کی انفرادیت قائم

   

جدید ٹیکنالوجی کے دورمیں نت نئی چمکیلی گاڑیوں کی مارکیٹ میں آمد کے باوجود آج بھی ایسے افراد کی کمی نہیں جو واکس ویگن کے دلدادہ ہیں۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واکس ویگن کلب کے زیراہتمام  پرانی اور جدید گاڑیوں کی نمائش سجی تو مالکان کی محبت دیکھ کر شرکاء دنگ رہ گئے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ایونٹ آرگنائزر نے بتایا کہ یہ کلب 2013 میں فوکسی کے شوقین افراد کیلئے قائم کیا گیا تھا جس کا مطلب کراچی میں رہنے والے واکس ویگن کے چاہنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اب ایک فیملی کی طرح سب ملک کر ہر سال اس نمائش کا انعقاد کرتے ہیں۔

برسوں پرانی ہونے کے باوجود یہ گاڑیاں آج بھی پائیداری اور منفرد بناوٹ کے باعث ممتاز حیثیت رکھتی ہیں۔

مالکان کہتے ہیں کہ یہ شوق بہت مہنگا ہے۔ ان گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس بھی مشکل سے ملتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود  ہم انہیں نئی نویلی دلہن کی طرح سجا کر رکھتے ہیں کیوںکہ ہمیں ان گاڑیوں سے محبت ہو گئی ہے۔

نمائش میں نازوں سے رکھی کلاسک چمچماتی واکس ویگن نے خوب توجہ سمیٹی، شہری اس نمائش سے خوب لطف اندوز ہوئے اور اپنی پسندیدہ گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جرمنی کی موٹرکمپنی ووکس نے 80 برس تک استعمال ہونے والی پائیدارگاڑی ’’فوکسی‘‘ کی پرو ڈکشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سال  1930 میں متعارف کرائی جانے والی فوکسی کی مارکیٹ میں کمزور پڑتی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے 2019 سے مزید ماڈلز نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

   

car

AUTO

Foxy

Tabool ads will show in this div