اینڈی مرے نے ٹینس چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

برطانوی ٹينس اسٹار اينڈی مرے نے ٹينس چھوڑنے کا اعلان کرديا اور امکان ظاہر کیا کہ ومبلڈن تک کھيلنا چاہتا تھا ليکن لگتا نہيں کہ ايسا کرپاؤں گا، آسٹريلين اوپن آخری ايونٹ ہوسکتا ہے۔

برطانوی ٹينس اسٹار اينڈی مرے نے ٹینس چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پراينڈي مرے کي آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کولہے کی انجري کے باعث بہت تکليف ميں ہوں،مجھے نہيں لگتا کہ اس تکليف کے ساتھ مزيد 5 سے 6 مہينے کھيل کو جاري رکھ سکوں گا۔

تين مرتبہ کے گرينڈ سلم چيمپيئن اينڈي مرے تقريبا ڈيڑھ سال سے اس انجري کا شکار ہيں۔ وہ 2مرتبہ ومبلڈن اور1 مرتبہ يوايس اوپن کا ٹائٹل جيت چکے ہيں۔ انھوں نے 2012 اور 2016 کے اولمپکس ميں گولڈ ميڈل بھی جيتا ہے۔

Australian open

British tennis player

Tabool ads will show in this div