موڈیز نےپاکستانی معاشی درجہ بندی کومنفی سےبڑھاکرمستحکم کردیا

اسٹاف رپورٹ


نیویارک : عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا ہے۔

ڈار کی معاشی اصلاحات کارگر نکلیں ۔ عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی فناننشل ریٹنگ منفی سے مستحکم کر دی۔ پاکستان کے ڈالر بانڈز کی درجہ بندی بھی سی اے اے ون کر دی گئی ۔ ماہرین کے مطابق معیشت میں بہتری سخت مالیاتی نظم سے آئی۔ زرمبادلہ کے ذخائز بھی ایک سال میں بڑھ کر 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں ۔ دوسری جانب معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام کو نہیں مل رہے ہیں۔
 
ڈار صاحب خود مان چکے ہیں کہ ملک کی آدھی آبادی ، خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، معاشی بہتری کے فوائد عام آدمی تک تبھی پہنچیں گے جب حکومت تعلیم ، صحت اور خوراک پر زیادہ خرچ کرے گی۔ سماء

ahmadinejad

Tabool ads will show in this div