گورنرہاؤس پنجاب کے نئے ’’پی آراو‘‘ کا وکھرا تعارف

گورنرہاؤس پنجاب میں پہلی بارسکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سردار پون سنگھ اروڑا کو پی آراو (پبلک ریلیشنزآفیسر) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بارہ اپریل سال 1989 کو پیدا ہونے والے 29 سال کے پون سنگھ اروڑا اس سے قبل ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمے دارایاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔

سردارصاحب کی شخصیت کے کئی دلچسپ پہلو ہیں۔ فن وثقافت سے گہراشغف رکھنے والے پون سنگھ ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں اسکرپٹ رائٹر بھی رہ چکے ہیں جبکہ لاہور کے معروف ’’اجوکا تھیٹر‘‘ کے بینر تلے اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

گورنرہاؤس کے نئے پی آر او کا تعارف یہیں ختم نہیں ہوتا، تخلیقی صلاحیتیں رکھنے والے سردار پون سنگھ ایک ایف ایم ریٖڈیو سے صداکاری کا تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔

پون سنگھ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی سوشل میڈیا ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں جبکہ انہیں گلوکاری کا بھی شوق ہے۔

سردار صاحب نے انسٹا گرام پر اپنا خاصا دلچسپ تعارف کروایا ہے جبکہ پوسٹ کی جانے والی تصاویر سے بھی ان کی ہمہ جہت شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 

PTI

PUNJAB

PRO Governor House Punjab

Sardar Pawan Singh Arora

RJ Pawan

Tabool ads will show in this div