علیمہ خانم کی مبینہ جائیداد :مریم اورنگزیب کی تنقید پرفواد چوہدری کا بھرپوردفاع
وزیراعظم عمران خان کی بڑی بہن علیمہ خانم کی مبینہ جائیداد کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے مخالفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ اسی حوالے سے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پرتنقید کی تو وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری فورا سے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر مریم اورنگزیب نے علیمہ خانم کی ایک اور مبینہ جائیداد سامنے آنے سے متعلق انکشاف کے بعد سوال اٹھایا کہ اس جائیداد کو خریدنے کیلئے آمدن کے ذرائع کیا تھے؟ ساتھ ہی الزام دھرا کہ علیمہ خانم ، وزیراعظم کی بےنامی دار ہیں۔
“کیا تھے وہ ذرائع “جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی ! اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامی دار ہیں۔ ذرائع کا سُراغ شوکت خانم کی fundraising اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں -
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 11, 2019
مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں ذرائع کا سراغ بھی بتایا جس پر فواد چوہدری فورا سے دفاع کیلئے میدان میں آگئے اور ترجمان ن لیگ کی سیاست کو جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک محدود قراردیتے ہوئے طعنہ بھی دے ڈالا کہ یہ سب ن لیگ کی مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کیلئے کیاجارہاہے۔
جب زندگی میں خود کوئ ٹکے کی بھلائ کا کام نہیں کیا تو شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں وہ بھی اپنی مرحوم سیاست کو نئ زندگی دینے کیلئے، علیمہ آپا ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور تمام جائیداد انھوں نے خود ڈیکلئر کی ہے۔ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گڑنے تک ہے۔ https://t.co/6wbGyOCvlx
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2019
فواد چوہدری نے علیمہ خانم کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ آپا ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور تمام جائیداد انھوں نے خود ڈیکلیئر کی ہے۔