اسلام آباد میں مسافرکو لوٹنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی گاڑی پولیس تحویل میں

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کا مسافر کو لوٹنے کے واقعے کی تحقیق میں پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی پولیس نے ملزم کی گاڑی قبضے میں لے کر تھانہ آئی نائن منتقل کردی ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے نوجوان مسافرفدا حیدر کو لوٹنے والے ملزم ڈرائیور وسیم نے واردات کے بعد اپناموبائل فون بند کردیا۔

ڈرائیور وسیم گاڑی کو پیرودھائی میں چھوڑ کر فرار ہوگیاجس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپےمار رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس حکام نے مسافرکا نقصان پورا کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورز کے کوائف جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسی سروس کے تمام ڈرائیورز کا ڈیٹا اپریل تک جمع کرائیں۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں بغیر کوائف کے لوگ گاڑیاں چلا رہے ہیں اوراس ادارے نے کہیں بھی اپنا ڈیٹا جمع نہیں کروایا ہوا ہے۔ کشمنر نے بتایا کہ فراڈ کرنے والے ڈرائیور کی رجسٹریشن غلط کوائف پر کی گئی۔

اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتیں، ایس ایس پی آپریشنز سخت برہم

اسلام آباد کی انتظامیہ نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کو سسٹم میں لائیں گے۔  ڈی سی اسلام آباد نے وارننگ دے چکے ہیں کہ چوری میں ملوث ڈرائیور گرفتارنہیں ہوا تو ٹیکسی کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کیس میں آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 6 روز قبل آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے فراڈ کا ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ شخص کی درخواست پر ایکشن لیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی شہری کے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا چکا ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کو گھر والے پہلے ہی عاق کرچکے ہیں اور اس کوجلد گرفتار کرلیں گے۔

چوری میں ملوث ڈرائیورگرفتارنہیں ہوا توٹیکسی کمپنی کےخلاف کارروائی ہوگی،ڈی سی کی وارننگ

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے مسافرفدا حیدرکوہفتے کے روز لوٹ لیا تھا۔ رائیڈ مکمل کرنے کے بعد مسافرٹکٹ لینےکیلئے جونہی فیض آباد بس اسٹینڈ پراترا تو ٹیکسی کے ڈرائیور نے مسافر کا بیگ چھین کرگاڑی بھگالی۔

فدا حیدر کے گاڑی میں رکھے بیگ میں نقدی سمیت قیمتی سامان موجود تھا۔ مسافر کی درخواست پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

careem

online taxi system

Tabool ads will show in this div