حافظ آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون وکیل قتل

حافظ آباد کے علاقے کسوکی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون وکیل کی شناخت نائلہ امجد کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ اپنے گھر سے جم جانے کیلئے نکلی تھیں کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں۔ خاتون وکیل کو تشویش ناک حالت میں ٹراما سینٹَر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

 

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ خاتون وکیل کو گھر کے باہر اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب ان کے شوہر جم جانے کیلئے گیراج سے گاڑی نکال رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

 

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے، فی الحال واقعہ سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔  ساتھی وکلاء کا نائلہ سے متعلق کہنا ہے کہ نائلہ کا کسي سے کوئي جھگڑا نہيں تھا، عدالتي حدود ميں سب سے رويہ اچھا تھا۔ واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

lawyer gundown

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div