خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلات، خاران اور میوند میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران دو دہشت گرد ہلاک، جب کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کی گئیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

INTELLIGENCE

terrorists killed

IBOs

Tabool ads will show in this div