اسٹیٹ بینک کی ہدایات اڑن چھو، بیشتر بینکوں کی اے ٹی ایمز خالی، شہری پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : اسٹیٹ بینک نے ہدایت تو جاری کردی لیکن عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا، عيد پر بیشتر بینکوں سے اے ٹی ایمز میں رقم کی عدم دستیابی نے شہریوں کو پریشان کردیا۔

عید کی خریداری کیلئے آئے ہوئے زیادہ تر شہریوں کو ايسے ہی مسائل کا سامنا ہے، شہر کی بیشتر اے ٹی ایمز، آؤٹ آف آڈر کے میسج سے کسٹمر کو منہ چڑا رہی ہیں۔

شہری پریشان ہیں، نقد رقم جیب میں لئے گھوم نہیں سکتے، اوپر سے اے ٹی ایمز بھی خالی پڑی ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو واضح ہدایات کی ہيں کہ عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم مشینز پر رقم کی فراہمی کو یقینی بنائیں، لیکن زیادہ کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کے احکامات کی دھجياں اڑا کر رکھ ديں ہيں۔ سماء

Murder

german

ٹی

row

Tabool ads will show in this div