مہمند ڈیم کا ٹھیکہ، وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا بڑا بیان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/MI-FAISAL-WAVDA-SAWAL-TEASER-SOT-10-01.mp4"][/video]

وفاقی وزير فيصل واؤڈا کا بڑا بيان، کہتے ہیں کہ عبدالرزاق داؤد کی جگہ ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتا، عمران خان کی یہی ہدایت ہے، مفادات کے ٹکراؤ پر وزیراعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے۔

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ ميں عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی ذخائر فیصل واؤڈا بولے کہ اگر میں عبدالرزاق داؤد کی جگہ ہوتا تو سرکاری منصوبے کی بولی ميں حصہ نہ ليتا کيونکہ وزيراعظم نے ايسا کرنے سے سختی سے منع کيا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے عبدالرزاق داؤد نے عمران خان کو نہ بتايا ہو، مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ہو تو وزیراعظم کوئی لحاظ نہيں کرتے، وہ ہر کسی کے فیملی بزنس کا نہیں پوچھتے۔

فیصل واؤڈا کہتے ہیں کہ جو جیسا کام کرے گا اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا، عمران خان این آر او نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے، چیف جسٹس نے صرف یہ کہا کہ بلاول بچہ ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

faisal wawda

mohmand dam

SAWAL

Abdur Razzaq Dawood

Tabool ads will show in this div