ملکی سیاسی صورت حال کےباعث اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤجاری

ویب ایڈیٹر:


کراچی : ملک میں سیاسی صورت حال کے باعث کراچی اسٹاک مارکيٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے دوران تصادم کا خطرہ ٹل جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کی خواہش پر مالیاتی ادارے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی تناؤ اور کھینچا تانی کے باعث رواں ہفتے کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی تھی جو تاریخ کی بدترین مندی تھی، تاہم منگل کو حکومت کی ہدایت پر مالیاتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی جس نے نیچے جاتے ہوئے انڈیکس کو مثبت راہ ملی ہے۔ سماء

میں

2015

Bipasha Basu

sreesanth

Tabool ads will show in this div