ملکہ کوہسار مری کا موسم دلکش،سیاحوں کی آمد جاری

ملکہ کوہسارمری کا موسم سرد ہوائيں چلنے سے سخت ہوتاجارہاہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق مری میں سردي بڑھ گئي ہے۔ مري اورگليات ميں برفباري کي پيشگوئي بھي کي گئي ہے۔ ملکہ کوہسارمری میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مری میں کم سے کم درجہ حرارت منفي 2ڈگري سينٹی گریڈ ريکارڈ کیا گیاہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہوئی ہے۔ آج اور کل جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں ابرکرم برسےگا۔
جڑواں شہروں میں کالی گھٹاؤں کا راج،ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار
اسلام آباد میں جمعرات کی صبح سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور موسم خوشگوار ہے۔