محکمہ ثقافت پنجاب نے نئے گلوکاروں کی تلاش شروع کردی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/01/Voice-Of-Punjab-Lhr-Pkg-09-01.mp4"][/video]

محکمہ ثقافت پنجاب نے نئے گلوکاروں کي تلاش شروع کر دي ، گانے کے شوقین آگے بڑھنے کیلئے واٹس ايپ پر بھي آڈيشن بھيج سکيں گے ۔

کس کے سر سجے گا سروں کا تاج اور کس کي آواز کا جادو سر چڑھ کر بولے گا ؟ محکمہ ثقافت نے وائس آف پنجاب کي تلاش شروع کر دي ۔

الحمرا آرٹس کونسل ميں ہونے والے اجلاس ميں صوبائي وزير اطلاعات و ثقافت فياض الحسن چوہان نے بتايا کہ لاہور، ملتان، راولپنڈي، اور فيصل آباد سے پہلے مرحلے ميں سب سے سريلي آواز تلاش کي جائے گی۔

فياض الحسن چوہان کے مطابق ہم نئے دور کے مہدي حسن، نورجہاں اور نصرت فتح علي خان تلاش کريں گے ۔

نوجوان گلوکاروں کي آساني کے لئے محکمہ ثقافت نے وٹس ايپ کے ذريعے آڈيشن دينے کي سہولت بھي متعارف کروائي ہے۔

وائس آف پنجاب مقابلوں کے لئے ہر شہر سے 20، 20 گلوکاروں کا انتخاب کيا جائے گا۔

talent hunt

FAYYAZ UL HASSAN CHOHAN

new singers

cultural department Punjab

Tabool ads will show in this div