فیاض الحسن چوہان نے’’صحافی بھائیوں‘‘سے معافی مانگ لی

صحافیوں کے ساتھ ناشائستہ رویہ اختیار کرنے پران کی جانب سے بائیکاٹ کا سامنا کرنے والے وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی۔

وزير اطلاعات پنجاب فياض الحسن چوہان نے اپنے رويے پر صحافيوں سے معافي مانگ لي ۔ لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئےبولے کہ کسی بھی صحافی بھائی کی دل آزاری ہوئی ہو یا جذبات مجروح ہوئے ہوں تو معافی چاہتا ہوں۔ ہم نے ایک ساتھ چلنا ہے۔

حسب روایت شريف برادران پر بھڑکتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کرپٹ مافيا کے خلاف جدوجہد پر فخر ہے۔ آل شريف اور ان کے حواري رات کو روتے دھوتے ہيں ،ميري تصويريں جلاتے ہيں جس پرمجھے فخرہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں مرحوم امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ میڈیا ٹاک کے دوران سراج الحق کے بیان سے متعلق سوال پرفیاض الحسن چوہان ہتھے سے اکھڑ گئے اور بولے کہ میں یہاں ترجمان پی ٹی آئی کی حیثیت سے آیا ہوں ، آپ کو ایسے سوال پوچھتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔

ایسے رویے پر صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

PTI

FAYYAZ UL HASSAN CHOHAN

fayyaz ul hasan chouhan

fayyaz chohan appologise

Tabool ads will show in this div