کے ایس ای 100 انڈیکس: 766 پوائنٹس اضافہ، 29 ہزار کی سطح عبور

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : پارلیمنٹیرین کے جمہوریت کو مستحکم کرنے کے عزم کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور اختتامی سیشن تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 766 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 29 ہزار کی سطح عبور کرتا ہوا 29 ہزار 260 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی مشترکہ حمایت نے انویسٹرز میں پائی جانیوالی بے چینی کم اور مثبت توقعات پیدا کردیں۔ سماء

کے

ایس

sahir lodhi

border

yuvraj

ای

Tabool ads will show in this div