کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدستور تیزی کا رجحان ہے، آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

عمران خان اور حکومت کے مذاکرات کی بحالی کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 380 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے ملکی معیشت کا مستقبل روشن ہے، آنیوالے دنوں میں سیاسی کشیدگی ختم ہوگئی تو اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ بنائے گی۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 595 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

نفع نقصان تو ہر کاروبار میں ہی ہوتا ہے لیکن تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اگر اسٹاک مارکیٹ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے تو نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔ سماء

burger

sreesanth

روز

bankruptcy

Tabool ads will show in this div