اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتیں، ایس ایس پی آپریشنز سخت برہم

اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ایس ایس پی آپریشنز سخت برہم ہوئے ہیں۔4ایس ایچ اوز کومحکمانہ سزائیں اور 10 سے جواب طلبی کرلی گئی ہے۔

جڑواں شہروں میں بڑھتے ہوئے جرائم نے پولیس کو پریشان کردیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز وقارالدین کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلےکئےگئےہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایس ایچ او بارہ کہو،کوہسار،انڈسٹریل ایریا اورمارگلہ کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 10تھانوں کے ایس ایچ اوز سے ملزموں کی عدم گرفتاری پر جواب طلبی کی گئی ہے۔

ادھر گذشتہ روز راول پنڈی کے مضافاتی علاقوں میں ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث افغان ڈکیت گروپ کے 2 ڈاکو گرفتار کرلئے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چند دنوں نے 11 وارداتیں کیں، ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا مال برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ملزمان آئی جے پی روڈ، نصیر آباد، ترنول کے علاقوں میں کاروائیاں کرتے تھے۔

ملزمان کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div