لاہور : بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 14 سالہ لڑکا جاں بحق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن ميں ايل ٹی سی بس کی ٹکر سے موٹر سائيکل سوار 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، پوليس نے بس اور ویگن ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔


شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے ميں 14 سالہ محسن اور اس کے چچا مختار کی موٹر سائيکل کو تيز رفتار ويگن کی ٹکر نے سڑک پر گرا ديا اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس محسن کو کچلتی ہوئی گزر گئی، واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوکر تھانے کے باہر جمع ہوگئے۔


پوليس  کے مطابق تيز رفتار ويگن اور ايل ٹی سی کی بس کے ڈرائيور کو حراست ميں لے ليا گيا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


پوليس نے جاں بحق ہونے والے محسن کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ سماء

لاہور

کی

پاکستان

google

Reham Khan

Edhi

سے

CNIC

Tabool ads will show in this div