وزیراعظم کااوجی ڈی سی ایل ملازمین کیلئےدوماہ کےبونس کااعلان

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


اٹک :   وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  میں اٹک او جی ڈی سی ایل کے کنویں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے، اس موقع پر وزیر اعظم نے او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کیلئے دو ماہ کے بونس کا اعلان بھی کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  تیل اور گیس کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بچت ہوگی، توانائی کے شعبے میں نئی دریافت قابل قدر ہے، انہوں نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ3 سے 4 سال میں بجلی کے مسئلے پر قابو پالیں گے، تیل کی درآمد پر اربوں ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے کی وجوہات سب کو معلوم ہیں، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے، چین کے صدر کے دورے میں بجلی کے منصوبوں پر دستخط ہونا تھے،تاہم دھرنے والوں کی ضد کے وجہ یہ دورہ منسوخ ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے او جی ڈی سی ایل حکام اور ملازمین کی کارکردگی سے خوش ہوتے ہوئے دو مہینے کے بونس دینے کا اعلان بھی کر ڈالا۔ سماء

سی

eid

ڈی

conditions

event

quality

Tabool ads will show in this div