وزیراعظم کے طالبان سے مذاکرات کے بیان سے ثابت ہوگیا حکومت ناکام ہوگئی، خورشید شاہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کے حالیہ بیان سے ثابت ہوگیا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کا حالیہ بیان پریشان کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق، منور حسن اور عمران خان کو آگے لانے کی بات کی جو مذاکرات میں حکومت کی ناکامی کا اعلان ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔ سماء