ستم درستم،لاہور میں نان کی قیمت میں مزید اضافہ
ویب ایڈیٹر:
لاہور : نان بائی ایسو سی ایشن نے خمیری اور سادہ روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، دو روپے اضافے کے بعد فی نان کی قیمت دس روپے ہوگئی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کی طرف سے خمیری اور سادہ روٹی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سادہ روٹی آٹھ اور خمیری روٹی دس روپے میں فروخت ہوگی، جب کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ اضافہ بغیر اجازت کے کیا گیا ہے جس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ضلعی حکومت کے ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر قیمت نہیں بڑھائی گئی ہے، نان بائیوں نے خود قیمت بڑھائی ہے۔ سماء