میڈیا کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کا بائیکاٹ جاری

بدتمیزی نامنظور ۔ میڈیا نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا بائیکاٹ کردیا ، آج بائیکاٹ کا دوسرا روز ہے۔

گزشتہ روز کی بد مزگی کے بعد صوبائی وزیر نے ایک بار پھر آج بدھ کو لاہور میں ایک اور تقریب میں میڈیا سے گفتگو کی کوشش کی اور اپنے رویے کی معافی بھی مانگی ۔

وزیر اطلاعات پنجاب کی آمد پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور ان کے خطاب سے پہلے مائیک اور کیمرے بھی ہٹالئے ۔

متعلقہ خبر: فیاض الحسن چوہان سے صحافیوں نے معافی کا مطالبہ کردیا

لاہور میں قاضی حسین احمد کی یاد میں تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ میڈیا ٹاک کے دوران سراج الحق کے بیان پر سوال ہوا تو ہتھے سے اکھڑ گئے ۔ ان کے رویے پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور صوبائی وزیر اطلاعات سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

فیاض الحسن کے رویے پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ۔ صحافیوں نے صوبائی وزیر اطلاعات سے کہا کہ آپ کو سیاسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں ۔ صحافیوں نے وزیر اطلاعات کی گاڑی کا گھیراؤ بھی کیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو دیکھیے: فیاض الحسن چوہان صحافیوں سے جھگڑ پڑے

FAYYAZ UL HASSAN CHOHAN

Punjab information minister

media boycott

Tabool ads will show in this div