اورنج لائن ٹرین بالکل بند نہیں ہورہی،علیم خان

سینئرصوبائی وزیرعلیم خان نےکہا کہ میرے خلاف2015سےانکوائری چل رہی ہے  اور میرا2015 سے لے کر آج تک میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب آزادانہ طور پر کیسز کی تحقیقات کررہا ہے، کرپشن الزامات کی تحقیقات مقررہ مدت کےاندرہونی چاہیے۔

سینئرصوبائی وزیرعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین بالکل بند نہیں ہورہی،اورنج لائن ٹرین کاخسارہ کم کرنےکی کوشش کررہےہیں، اورنج لائن ٹرین رواں سال جون جولائی تک مکمل ہوجائےگی، اس منصوبے پرعوام کے300 ارب روپےلگ چکےہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن چلانےپر120ارب روپےسالانہ دیناپڑےگا، بادشاہ خودتوچلےگئے،اس پرعوام کاخون پیسہ ضائع ہوگا۔

ORANGE LINE TRAIN

NAB cases

Tabool ads will show in this div