چوری میں ملوث ڈرائیورگرفتارنہیں ہوا توٹیکسی کمپنی کےخلاف کارروائی ہوگی،ڈی سی کی وارننگ

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے فراڈ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں تین روز قبل آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے فراڈ کا ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ شخص کی درخواست پر ایکشن لے لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہےکہ اگر ڈرائیور نہ ملا تو ذمہ دار کمپنی ہوگی۔ متاثرہ شخص نے بتایا ہے کہ متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود کمپنی نے تعاون نہیں کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی شہری کے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا چکا ہے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کو گھر والے پہلے ہی عاق کرچکے ہیں اور اس کوجلد گرفتار کر لیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نجی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے مسافرفدا حیدرکوہفتے کے روز لوٹ لیا تھا۔ رائیڈ مکمل کرنے کے بعد مسافرٹکٹ لینےکیلئے جونہی فیض آباد بس اسٹینڈ پراترا تو ٹیکسی کے ڈرائیور نے مسافر کا بیگ چھین کرگاڑی بھگالی۔

آن لائن ٹیکسی سروس کے مسافر کو لوٹ لیا گیا

فدا حیدر کے گاڑی میں رکھے بیگ میں نقدی سمیت قیمتی سامان موجود تھا۔ مسافر کی درخواست پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کی ۔

careem

islamabad crime

Tabool ads will show in this div