فضائی حدود کےواجبات،ترکمانستان نےپی آئی اےکونوٹس جاری کردیا

ویب ایڈیٹر :


کراچی  :  ترکمانستان  نے فضائی حدود کے واجبات سے متعلق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا، ترکمانستان حکام کے مطابق پی آئی اے کو واجبات کی ادائیگی کیلئے3نومبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

ترکمانستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو نوٹس جاری کردیا ہے، پی آئی اے یورپ اور کینیڈا کی پروازوں کیلئے ترکمانستان کی حدود استعمال کرتی ہے، تاہم کئی ماہ سے پی آئی اے کی جانب سے واجبات ادا نہیں کیے گئے، جس پر ترکمانستان نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کو 3 نومبر تک کی مہلت دی ہے۔
 
واضح رہے کہ اگر پی آئی اے ترکمانستان کے بجائے دیگر فضائی روٹ اختیار کرے تو اس کی وجہ سے فیول اور چارجز کی مد میں زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں، دیگر روٹس کا استعمال ایندھن کا خرچہ بڑھا دیتا ہے، جس وجہ سے یورپ اور کینیڈا جانے والی پروازوں کیلئے ترکمانستان کی فضائی حدود استعمال کی جاتی ہے۔ سماء

آئی

جاری

kunduz

Tabool ads will show in this div