وزیراعظم نے پیٹرول 9 روپے 43 پیسہ فی لیٹر کم کرنیکی منظوری دیدی

ویب ایڈیٹر:

 

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے جمعہ کے روز ہونے والے اہم اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی ہدایات اور حکم کے بعد پیٹرول پر نو  روپے اور 43 پیسے فی لیٹر  کمی کی منطوری دی گئی ہے۔

 

 مہنگائی کے مارے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے تک کمی کی منظوری دے دی۔ کہتے ہیں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے میں صوبائی حکومتیں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد  یکم نومبر سے پٹرول 103 روپے کی بجائے 94 روپے 19 پیسے، ڈیزل 107 روپے کی بجائے 101 روپے 21 پیسے، مٹی کا تیل 95 روپے 68 پیسے کی بجائے 87 روپے 52 پیسے، جبکہ ہائی اوکٹین 131 روپے 13 پیسے کی بجائے 116 روپے 45 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باوجود پٹرول، تیل کی قیمتوں میں مثالی کمی لا رہے ہیں، ڈیزل کی قیمت کم ہونے سے کاشتکار کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ صوبائی حکومتیں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں۔ سماء

نے

Sheikh Rashid

eid

appeal

ghana

Tabool ads will show in this div